ڈالر 70 پیسے مہنگا ، اسٹاک مارکیٹ 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کے بعد دوبارہ اضافہ ہو گیا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ چھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی تاہم کچھ گھنٹوں کے بعد ڈالر 70 پیسے مہنگا ہو گیا ، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 50 پیسے ہو گئی۔
ڈالر 2.29 روپے سستا ، قیمت 278 ہو گئی
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 611 پوائنٹس کے اضافے سے 51 ہزار 343 پر پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 50 ہزار 731 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔