پرویز الہٰی کے بیٹے، بہو پر مقدمہ، نوٹسز کی تعمیل کروانے کی ہدایت
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ملزمان کی عبوری ضمانتوں کو منسوخ کرنے کے معاملے پر نوٹسز کی تعمیل کروانے کی ہدایت کر دی۔
کیس کی سماعت جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ایف آئی اے کی درخواست پر کی۔
عدالت میں پرویز الہٰی کے بیٹے اور بہو راسخ الہیٰ، زارا الہیٰ، تحریم الہیٰ کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں عبوری ضمانتوں کو منسوخ کروانے کے لیے دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے نوٹسز کی تعمیل کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 نومبر تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔