ڈالر کی قیمت میں اضافہ، 280 روپے سے بھی اوپر چلا گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا .


نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر ریٹ میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا گیا جو ایک روپیہ 7 پیسے کی بڑھوتری سے 280 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہوا .

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 336 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 51 ہزار 365 پوائنٹس پر ٹریڈ ہونے لگا .

وضح رہے کہ قبل ازیں آج صبح ٹریڈنگ کے آغاز کے کچھ دیر بعد امریکی ڈالر کے ریٹ میں کمی دیکھنے میں آئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں