سونا 1800 روپے مہنگا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 11 ہزار 400 ہو گئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔
تمام بڑے شہروں میں صرافہ بازار میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ کی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 400 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 1542 روپے کے اضافے کے بعد قیمت ایک لاکھ 81 ہزار 240 روپے ہو گئی ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار ڈالر ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ منگل کوفی تولہ سونا 400 روپے سستا ہو گیا تھا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 26 ڈالر کی کمی کے بعد سونا کے ایک اونس کی قیمت 1975 ڈالر ہو گئی تھی ۔