اسلام آباد ، خود کو حساس ادارے کے افسر ظاہر کرکے شہریوں سے رقم بٹورنے والے 2 ملزمان گرفتار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھا نہ سیکر ٹریٹ پولیس نے خود کوحساس ادارے کا افسر ظا ہر کرکے شہر یو ں سے فراڈ کر کے رقم بٹورنے والے دو ملزمان کو گرفتارکر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کو اپنے آپ کو حساس ادارے کے افسران ظاہر کرکے سادہ لوح لوگوں سے رقم بٹورنے والے گروہ کی اطلاعات ملی تھیں ، جس پرتھا نہ سیکر ٹریٹ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے گر وہ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت ارشاد عرشی اور عالم خان کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔