گلوکارہ آئمہ بیگ نے بریک اپ کی حقیقت سے پردہ اٹھادیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان میوزک انڈسٹری کی معرف گلوکار آئمہ بیگ نے گلوکار عاصم اظہر سے بریک اپ کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا .

گزشتہ شب گلوکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں صارفین نے گلوکارہ سے ان کی آنے والی البم سمیت کئی دلچسپ سوالات پوچھے جن کا گلوکارہ نے جواب دیا .

ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ نے گلوکار عاصم اظہر سے علیحدگی اختیار کر لی ہے؟

صارف کے اس سوال پر گلوکارہ نے قہقہہ مارا اور بتایا کہ وہ (عاصم اظہر)تو میرے بھائیوں جیسا ہے . ایک اور صارف نے گلوکار عاصم اظہر کی منگیتر سے متعلق رائے جاننی چاہی جس پر آئمہ بیگ نے انہیں اپنی چھوٹی بہن قرار دے دیا . سوال جواب کے سیشن کے دوران ایک صارف نے پوچھا کہ شادی کب کر رہی ہیں؟ اور ایک صارف نے سوال کیا کہ شادی کے لیے کیسا لڑکا چاہیے؟

آئمہ بیگ نے شادی سے توبہ کرتے ہوئے کہا کہ کبھی نہیں کرنی شادی جبکہ لڑکے سے متعلق کہا کہ ہم ایسے ہی اچھے ہیں، ہمیں کوئی نہیں چاہیے . ایک اور صارف نے ان سے پوچھا کہ وہ کس گلوکار کے ساتھ اشتراک کرنا چاہتی ہیں، ایک دوسرے صارف نے سیلیبریٹی کرش سے متعلق سوال بھی کیا . گلوکار نے بتایا کہ والٹ بوائے کے ساتھ اشتراک کرنا چاہتی ہوں جبکہ سجل علی پر کرش ہے .

. .

متعلقہ خبریں