گلوکارہ آئمہ بیگ نے بریک اپ کی حقیقت سے پردہ اٹھادیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان میوزک انڈسٹری کی معرف گلوکار آئمہ بیگ نے گلوکار عاصم اظہر سے بریک اپ کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔

گزشتہ شب گلوکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں صارفین نے گلوکارہ سے ان کی آنے والی البم سمیت کئی دلچسپ سوالات پوچھے جن کا گلوکارہ نے جواب دیا۔ ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ نے گلوکار عاصم اظہر سے علیحدگی اختیار کر لی ہے؟

صارف کے اس سوال پر گلوکارہ نے قہقہہ مارا اور بتایا کہ وہ (عاصم اظہر)تو میرے بھائیوں جیسا ہے۔ ایک اور صارف نے گلوکار عاصم اظہر کی منگیتر سے متعلق رائے جاننی چاہی جس پر آئمہ بیگ نے انہیں اپنی چھوٹی بہن قرار دے دیا۔سوال جواب کے سیشن کے دوران ایک صارف نے پوچھا کہ شادی کب کر رہی ہیں؟ اور ایک صارف نے سوال کیا کہ شادی کے لیے کیسا لڑکا چاہیے؟

آئمہ بیگ نے شادی سے توبہ کرتے ہوئے کہا کہ کبھی نہیں کرنی شادی جبکہ لڑکے سے متعلق کہا کہ ہم ایسے ہی اچھے ہیں، ہمیں کوئی نہیں چاہیے۔ایک اور صارف نے ان سے پوچھا کہ وہ کس گلوکار کے ساتھ اشتراک کرنا چاہتی ہیں، ایک دوسرے صارف نے سیلیبریٹی کرش سے متعلق سوال بھی کیا۔گلوکار نے بتایا کہ والٹ بوائے کے ساتھ اشتراک کرنا چاہتی ہوں جبکہ سجل علی پر کرش ہے۔

Recent Posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کر دیا

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل وارم…

14 mins ago

زرتاج گل سے جھگڑا،سپیکر قومی اسمبلی نے طارق بشیر چیمہ کو سخت سزا سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے معافی کے باوجود طارق بشیر چیمہ کو…

21 mins ago

فیصل واوڈا پریس کانفرنس ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کا حکمنامہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس کیس میں سپریم…

27 mins ago

معروف پاکستانی اداکار نے ثانیہ مرزا کو شعیب ملک سے طلاق کے بعد دوسری شادی کا مشورہ دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی معروف ہدایت کار، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر و اداکار نبیل ظفر نے…

33 mins ago

شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس؛ سیکرٹری دفاع کو ایجنسیوں سے رپورٹس لیکر جمع کروانے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آبا ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں سیکریٹٰری…

39 mins ago

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے ہونے والے ہمفسر کیلئے اہم اور لازمی شرط رکھ دی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی خوبرو اداکارہ، ماڈل و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف…

49 mins ago