بھارت کی سڑکوں پر رُلنے والی ’جیا‘ نیدرلینڈز جانے کے لیے تیار
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جانوروں خصوصاً کتوں سے لگاؤ ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں، ایسا جذبہ رکھنے والے نہ صرف پالتو کتے بلیوں بلکہ آوارہ کتے بلیوں سے بھی اُنسیت رکھتے ہیں۔
بھارت کی سیر کو آنے والی ایک ڈچ خاتون سیاح بھی ایسی ہی طبعیت کی معلوم ہوتی ہیں، خاتون نے اپنے آبائی وطن واپس لوٹتے ہوئے ایک آوارہ کتیا کو قانونی طریقے سے ساتھ لے جانے کا فیصلہ کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایمسٹرڈیم کی رہنے والی خاتون سیاح میرل بونٹنبل وارانسی میں چہل قدمی کر رہی تھیں، اس دوران ان کے پیچھے ایک جیا نامی کتیا آگئی۔
خاتون کے مطابق جیا نامی کتیا کا انکے ساتھ ہر جگہ انکا پیچھا کرنا ان کو جذباتی کرگیا، خاتون نے بعد ازاں اس سے دوستی کرلی۔
#WATCH | Varanasi, Uttar Pradesh: A female street dog named Jaya from Varanasi is set to leave India with a proper visa and passport with her new owner from the Netherlands. pic.twitter.com/i57rMJqyjb
— ANI (@ANI) October 26, 2023
ایک دن جیا پر ایک آوارہ کتے نے حملہ کردیا ، تاہم وہاں پر موجود ایک سیکیورٹی گارڈ نے جیا کو بچا لیا۔
میرل کا جیا کو گود لینے کا ارادہ نہیں تھا، لیکن وہ اس کی حفاظت سے متعلق خاصا پریشان تھیں۔
جیا کو ساتھ لے جانے کے مقصد کیلئے میرل نے کتیا کے پاسپورٹ اور ویزا کے معاملات کے سبب بھارت میں اپنا قیام چھ ماہ تک بڑھولیا۔
انٹرویو کے دوران انہوں نے جیا کو اپنے ساتھ لے جانے ہر خاصا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواہ ویزے کا یہ عمل خاصا وقت لے سکتا ہے لیکن جیا کو ساتھ لے جانے کے مقصد کے آگے یہ کچھ بھی نہیں۔