انٹر بینک میں ڈالر 45 پیسے مہنگا ، قیمت 281 روپے ہو گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا .
انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں 45 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر 281 روپے کا ہو گیا .


گزشتہ کاروباری ہفتے کے احتتام پر ڈالر 280 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا .
دوسری جانت اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 177 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 51 ہزار112 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا .
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز100 انڈیکس 50 ہزار 943 پوائنٹس پر بند ہوا تھا .

. .

متعلقہ خبریں