کولکتہ میں قومی ٹیم کا ہوٹل انتظامیہ کا مینیو لینے سے انکار ، بریانی، چانپ اور کیا کچھ کس ریسٹورنٹ سے منگوایا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

کولکتہ (قدرت روزنامہ ) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں اپنا ساتواں میچ کھیلنے کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کولکتہ پہنچ چکی ہے، ٹیم کل ایڈن گارڈن کلکتہ میں بنگلادیش سے اپنا اہم میچ کھیلے گی ۔ پاکستانی کھلاڑی ہفتے کی شام سے کولکتہ پہنچنے کے بعد ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔”جیو نیوز ” کے مطابق کولکتہ میں قومی ٹیم نے ہوٹل انتظامیہ کا مینیو لینے سے انکار کر دیا اور اپنے لیےدیسی مینیو آرڈر کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کرکٹرز نے ہوٹل کا کھانا کھانے سے انکار کردیا جس کے بعد گرین شرٹس نے کولکتہ کے معروف ریسٹورینٹ سے دیسی مینیو آرڈر کرکے منگوایا۔ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے قومی کرکٹرز کو بریانی کے بجائے سخت ڈائٹ چارٹ فراہم کیا جانا تھا جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے کباب، انڈے اور پروٹین پلیٹر موجود تھا تاہم کھلاڑیوں نے اس مینیو کو لینے سے انکار کر دیا ۔اور کولکتہ کے معروف ریسٹورینٹ سے بریانی، چانپ، فرنی اور شاہی ٹکرے آرڈر کرکے منگوالیے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم اپنے 6 میچز میں سے 2 میں فتح اور 4 میچز میں شکست کا سامنا کر چکی ہے۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

27 mins ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

31 mins ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

40 mins ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

45 mins ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

1 hour ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

2 hours ago