لاہور: 5 افراد کا قتل، ملزمان کو پانچ پانچ بار سزائے موت سنادی گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیشن عدالت لاہور نے 5 افراد کے قتل کے مقدمے میں تین ملزمان کو پانچ پانچ مرتبہ سزائے موت سنادی۔
لاہور کے علاقے برکی میں 5 افراد کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت سیشن عدالت لاہور میں ہوئی۔ عدالت نے مقدمے میں ملوث 10 ملزمان کے خلاف محفوظ فیصلہ سنایا۔
سیشن عدالت لاہور کی طرف سے 3 ملزمان کو 5، 5 مرتبہ سزائے موت سنادی۔ سیشن عدالت لاہور نے 7 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے مقدمہ میں ملوث تمام ملزمان کی حاضری لگانے کے بعد فیصلہ سنایا۔ ملزمان کی جانب سے وکیل اصغر علی گل ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل کیے جبکہ مقدمہ مدعی کی جانب سے وکیل فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔
ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ ملزمان کیخلاف تھانہ برکی میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ملزمان کے خلاف 6 سال قبل 2018 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

2 hours ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

2 hours ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

2 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

2 hours ago