اسمگلنگ کیخلاف کامیابی حاصل کی، پکڑی گئی اشیا اتوار بازار میں سستے داموں فروخت کی جائیں گی، کلکٹر کسٹم کوئٹہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کلکٹر کسٹم کوئٹہ محمد اسماعیل نے کہا ہے کہ کسٹم کاروائیوں میں پکڑی گئی اشیا کو سستے داموں اتوار بازار میں فروخت کیا جائے گا، محکمہ کسٹم نے پولیس ایف سی اور دیگر اداروں کے ساتھ ملکر جنوری سے اکتوبر 2023تک 8767میٹر ک ٹن یوریا 119میٹرک ٹن چینی 1060میٹرک ٹن آٹا بیرون ملک سمگلنگ کرتے ہوئے پکڑے ہیں اس کے علاوہ چینی ڈرائی فروٹ کوکنگ آئل اور کمبل بھی شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کسٹم کے دیگر افسران بھی موجود تھے کلکٹر کسٹم محمد اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم نے پچھلے سال کے مقابلے میں سمگلنگ کے روک تھام میں کامیابی حاصل کی ہے پچھلے برس 3.6ارب روپے آمدنی رہی اس سال بڑھ کر 8.6ارب تک بڑھ چکی ہے دوسرا فائدہ قانونی کاروبار کرنے کی طرف کافی بہتر نتائج بر آمد ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ سمگلنگ کے نتیجے میںپکڑے جانے والے اشیا خور دنوش کو بڑے بڑے کاروباری کو فروخت کرنے کے بجائے اتوار بازار میں محکمہ کسٹم کا سٹال لگا کر عوام کو سستے داموں فراہمی کو یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے کاروائیوں کے سبب پیٹرول اورڈیزل کی سمگلنگ میں بھی کمی ہوئی ہے اور پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی واقعہ ہوئی ہے ہماری کوشش ہے کہ قانونی طورپر کاروبار کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو اور سمگلنگ کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو ہماری کوشش ہے کہ ہم منافع پاکستانی شہریوں کو دیں جو مہنگائی کی وجہ سے پریشا ن ہے .

.

.

متعلقہ خبریں