فلائٹ اٹینڈنٹ مسافر خاتون کی نازیبا ویڈیو بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

میکسیکو سٹی(قدرت روزنامہ) میکسیکو کی فضائی کمپنی ’ایرومیکسیکو‘ کا ایک فلائٹ اٹینڈنٹ مسافر خاتون کی نازیبا ویڈیو بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا . ڈیلی سٹار کے مطابق منظرعام پر آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ خاتون نے سکرٹ پہن رکھی ہوتی ہے اور فلائٹ اٹینڈنٹ دراز کھولنے کے بہانے نیچے بیٹھ کر اپنے فون سے خاتون کے پوشیدہ حصے کی ویڈیو بنا رہا ہوتا ہے .


فلائٹ اٹینڈنٹ کی اس قبیح حرکت کی ویڈیو کسی ساتھی مسافر کی طرف سے بنائی گئی ہے جو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے . اس واقعے پر ایرومیکسیکو کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے فلائٹ اٹینڈنٹ کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں .
فضائی کمپنی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ”ہم شرمندہ ہیں کہ ہماری پرواز پر یہ واقعہ رونما ہوا . ہم اپنے مسافروں سے عہد کرتے ہیں کہ اپنی پروازوں پر ایسی حرکات قطعاً برداشت نہیں کی جائیں گی اور اس فلائٹ اٹینڈنٹ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی . “

. .

متعلقہ خبریں