سونا 600 روپے سستا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 14 ہزار ہو گئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیراثر مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا۔
مقامی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار روپے ،22 قیراط کا فی تولہ ایک لاکھ 96 ہزار 167 روپے ، 10 گرام کے 24 قیراط کی قیمت ایک لاکھ 83 ہزار 471 ، 10 گرام کے 22 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 68 ہزار 182 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے، عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 1 ہزار 992 ڈالر فی اونس ہے۔