فواد چودھری کو چہرے پر کپڑا اور ہاتھوں میں ہتھکڑی کے ساتھ عدالت میں پیش کردیا گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو چہرے پر کپڑا اور ہاتھوں میں ہتھکڑی باندھ کر عدالت میں پیش کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فواد چودھری کو پولیس سیکیورٹی میں ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا۔ فواد چودھری نے عدالت سے کہا کہ مجھے میرے وکلاء سے ملنے دیا جائے جس پر ڈیوٹی جج عباس شاہ نے فواد چوہدری کو وکلاء سے ملنے کی اجازت دی۔
فواد چودھری سے اہلیہ حبا چوہدری، وکلاء فیصل اور فراز چوہدری نے ملاقات کی۔ وکیل فیصل چوہدری نے کمرۂ عدالت میں اعتراض اٹھایا کہ فواد کے چہرے پر کپڑا کیوں ڈالا گیا؟
اس موقع پر اسلام آباد پولیس نے ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس سے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا 5 روز کا ریمانڈ مانگ لیا۔
اس حوالے سے اہلیہ حبا چودھری کا کہنا تھا کہ آج پتہ چلا کہ فواد چودھری پر کیا ایف آئی آر ہے۔ کل فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فواد چودھری کا راستہ ٹھیک نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان سے کہوں گی آپ بتائیں آپ کا راستہ کہاں ہے؟ ہر پارٹی کی جانب فردوس عاشق اعوان کاجھکاؤ ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ فواد چودھری کو گزشتہ روز ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔