کسٹم انٹیلی جنس کے چھاپوں اور گاڑیوں کو پکڑنے کیخلاف تاجروں کا کسٹم آفس کوئٹہ پر دھرنا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام کوئٹہ میں کسٹم کے چھاپوں اور ملتان میں کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے ایک درجن سے زائد لوڈ گاڑیوں کو پکڑنے کے خلاف کسٹم آفس کوئٹہ کے سامنے دھرنا دیے کر جس سے ہر قسم کے ٹریفک معطل ہو گئی کسٹم حکام سے کامیاب مزاکرات کے بعد مسائل کے حل کی یقین دہانی پر روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیا اور احتجا ج ختم کر دیا احتجاج میں آل پارٹیز کے رہمنا بھی شریک تھے مرکزی انجمن تاجران کے صدر عبدالرحیم کاکڑ کا کہنا تھا کہ کسٹم کی جانب سے گزشتہ چند روز سے کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹا?ن اور اڈے میں چھاپے مار کر دکانداروں کا کڑوروں روپے مالیت کا بھاری سامان لے گئے اور ما ل سے لوڈ 15گاڑیوں کو ملتان میں کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے گاڑیوں کو روکھاگیا ہے کسٹم کی کاروائیوں سے تاجر برادری تنگ آچکی ہیں اس لئے آج مجبور ہوکر کسٹم کے دفتر کے سامنے احتجا ج پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ قانونی اقدامات کی حمایت کی اور ہم ہر معملے کو بہتر انداز میں گفت و شیند کے ذریعے حل کرنے کے خواہاں ہیںتاجر برادری اور احتجاجی مظاہر ین نے کسٹم کے ناروا اقدامات کے خلاف نعرہ بازی کی جس کے بعد ایڈیشنل کیلکٹر کسٹم کوئٹہ عمر شفیق نے مرکزی انجمن تاجران کے صدر اور دیگر نمائندوں سے مذاکرات کی ہیں اور کسٹم انٹیلی جنس کے حکام سے بھی بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کو یقینی بنانے کیلئے ملاقات کر ا کر مسائل کے حل کو ممکن بناتے ہوئے آئندہ شہر میں دکانوں پر چھاپے نہیں مارے جائیں گے اور تاجر برادری کو باور کرا یا کہ آپ احتجا ج کی بجائے تمام معاملات کو بہتر بنانے کیلئے بات چیت کے ذریعے ممکن بنایا جائے گا تاکہ تاجر برادری کو کسی بھی اقدام کے خلاف احتجا ج کی ضرورت نہ پڑھے اس لئے مرکزی انجمن تاجران اور کسٹم حکام کے مابین آئندہ معاملات کو گفت شیند سے حل کرنے کی یقین دہانی پر تاجر برادری نے احتجاجی دھرنا ختم کرتے ہوئے پر امن طور پر منشتر ہو گئے .

.

.

متعلقہ خبریں