کوئٹہ میں پولیس وردی میں ملبوس ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بناکر لاکھوں کے زیورات، نقدی اور گاڑی لے اڑا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا گزشتہ شب خیر محمد روڈ پر پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات اور نقدی سمیت گاڑی لے کر فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے خیر محمد روڈ پر اسماعیل کے گھر میں 8نامعلوم ڈاکو پولیس کی وردی میں ملبوس گھس آئے اور اہل خانہ کو اسلحے کے زور پر یر غمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے ریورات کے ایک گاڑی لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے عوامی حلقوں نے پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ وارداتوں میں ملوث ڈاکو کی گرفتاری کے لئے اقدامات اٹھا کر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پور ے ہو سکے۔