سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بدھ کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 172 روپے اور 200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہوگئی جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 83 ہزار 642 روپے ہوگئی۔