چمن دھرنے میں شرکت کیلئے آئے محسن داوڑ کو کوئٹہ سے اسلام آباد روانہ کردیا گیا
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محسن داوڑ کو فورسز نے اپنی تحویل میں لے کر کوئٹہ سے اسلام آباد روانہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات سے مرکزی سیکرٹری جنرل مزمل شاہ کے گھر کا محاصرہ کیا گیا تھا، محسن داوڑ چمن دھرنے میں شرکت کیلئے کوئٹہ آئے تھے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما بشریٰ گوہر نے بھی اپنے ایکس اکاﺅنٹ پر محسن داوڑ کے حوالے سے پوسٹ اپ لوڈ کی ہے۔