لاکھوں غیر ملکیوں نے جعلی شناختی کارڈ بنا رکھے ہیں، افغان شہری مسلح حملوں میں ملوث ہیں، جان اچکزئی


کراچی(قدرت روزنامہ)نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں غیر ملکیوں نے جعلی شناختی کارڈ بنا رکھے ہیں۔ بلوچستان سے 80 ہزار غیر ملکی اپنے ملکوں کو جاچکے ہیں۔ سندھ کے تارکین وطن کو بائیو میٹرک کرکے وطن واپس بھیج رہے ہیں، پنجاب سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ بھی تارکین وطن کے حوالے سے موثر اقدامات کریں تاکہ ان کو بھی بلوچستان کے ر استے وطن واپس بھیجا جائے۔ بلوچستان کے مختلف ریجن سے ایک لاکھ شناختی کارڈ بلاک کیے ہیں۔