نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا پہلی مرتبہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے نیوزی لینڈ کے نوجوان کرکٹر رچن روندرا کو پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے .
آئی سی سی کی طرف سے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے 3 نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا تھا .

ان کھلاڑیوں میں نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا، بھارت کے جسپریت بمراہ اور جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک شامل تھے .
نیوزی لینڈ کے رون رچندرا نے پہلی مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے. . کیوی آل راؤنڈر کو مینز کیٹیگری میں اکتوبر کی کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے .
دوسری طرف ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی کپتان ہیلے میتھیوز کو بھی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز دیا گیا ہے . ویمنز کیٹیگری میں پلیئر آف دی منتھ کیلئے بنگلادیش کی ناہیدہ اختر اور نیوزی لینڈ کی امیلیا کر کی بھی نامزدگی ہوئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں