اسد عمر تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ، سیاست چھوڑنے کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسد عمر نے پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں ایک دہائی سے زیادہ وقت گزارنے کے بعد میں نے سیاست کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیسا کہ پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ میں ریاستی اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں ، ریاستی اداروں کے ساتھ ٹکرائو ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے عوامی زندگی میں میری حمایت کی ہے۔ خاص طور پر این اے 54 کی ٹیم اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے دو بار منتخب کیا۔ میں نے اس حلقے کی خدمت کرنے کی پوری کوشش کی ہے جس سے میں منتخب ہوا تھا۔

Recent Posts

10 سال سے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے انٹرپول اور امیگریشن کی بڑی کارروائی، تخریب کاری جیسے…

7 mins ago

مہوش حیات اور کبریٰ خان کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کا کیس، ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ میں اداکارہ مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان…

16 mins ago

ایران نے پیٹرول کی یومیہ پیدوار میں بڑا اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

تہران(قدرت روزنامہ)ایران نے پیٹرول کی یومیہ پیداوار کو 4 لاکھ بیرل کے اضافے سے یومیہ…

18 mins ago

ہری پور اسکول میں آتشزدگی، 1400 سے زائد بچیوں کو ریسکیو کرلیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہری پور تحصیل غازی میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سری کوٹ میں…

19 mins ago

ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا منتظر ہوں،آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مچل مارش کا انجری میں ریکوری کے بعد بیان

کینبرا(قدرت روزنامہ )آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مچل مارش نے کہا ہے کہ ریکوری…

27 mins ago

اسلام آباد کی ٹریل 5 پر لاپتا نوجوان کی لاش مل گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں مارگلہ ہلز کی ہائیکنگ ٹریل 5 پر گزشتہ 2…

30 mins ago