اسد عمر تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ، سیاست چھوڑنے کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسد عمر نے پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے .
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں ایک دہائی سے زیادہ وقت گزارنے کے بعد میں نے سیاست کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے .


انہوں نے کہا کہ جیسا کہ پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ میں ریاستی اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں ، ریاستی اداروں کے ساتھ ٹکرائو ملک کے مفاد میں نہیں ہے .
اسد عمر نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں . میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے عوامی زندگی میں میری حمایت کی ہے . خاص طور پر این اے 54 کی ٹیم اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے دو بار منتخب کیا . میں نے اس حلقے کی خدمت کرنے کی پوری کوشش کی ہے جس سے میں منتخب ہوا تھا .

. .

متعلقہ خبریں