امریکہ کا جنگی طیارہ گرکر تباہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی جنگی طیارہ مشرقی بحیرہ روم میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی کمانڈکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ تربیتی آپریشنز کے دوران گر کر تباہ ہوا۔
طیارے کے گرنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم فی الحال کسی تخریبی کارروائی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
متاثرہ خاندانوں کے احترام میں طیارے کے عملے کے بارے میں کوئی معلومات جاری نہیں کی جائیں گی ۔
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں حماس اور اسرائیل کی جاری جنگ کی وجہ سے سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔