خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کے 9 ارکان نے حلف اٹھا لیا

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کے 9 ارکان نےاپنےعہدے کا حلف اٹھالیا .

گورنر ہاﺅس پشاور میں منعقد ہونیوالی تقریب میں گورنرخیبرپختونخواغلام علی نے نگران صوبائی وزراء سے ان کے عہدوں کا حلف لیا،اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ بھی موجود تھے .

حلف اٹھانے والوں میں سید مسعود شاہ، جسٹس(ر) ارشاد قیصر، احمد رسول بنگش، آصف رفیق، ڈاکٹر نجیب اللہ، ڈاکٹر محمد قاسم جان، انجینئر عامر ندیم درانی، انجینئر احمد جان اور سید عامر عبداللہ شامل ہیں . تقریب میں چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان گنڈا پور، انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی .

. .

متعلقہ خبریں