توشہ خانہ کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بحال


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت بحال کر دی۔
190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں گرفتاری کی وجہ سے ضمانت بحالی کی درخواست غیر مؤثر قرار دے دی گئی تھی۔ اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ سنایا۔
احتساب عدالت نے عدم حاضری کے باعث ضمانت کی درخواستیں خارج کی تھیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانت درخواستوں کی بحالی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔