ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، ذکا اشرف اور بابراعظم کے مابین ملاقات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف اور قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے مابین ملاقات شروع ہو گئی۔
بابر اعظم چیئرمین پی سی بی کو ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی اور اپنی کپتانی کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بابر اعظم نے ذکا اشرف سے ملاقات سے قبل اپنے قریبی لوگوں سے ٹیم کی کپتانی سے متعلق مشاورت بھی کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ایک فارمیٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان برقرار رہنے کے حق میں نہیں ہیں، بابر اعظم کو صرف ایک فارمیٹ ریڈ بال کی کپتانی کا کہا گیا تو وہ کپتانی سے ہی دستبردار ہو جائیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بابر اعظم نے واٹس ایپ میسیجز لیک ہونے کے معاملے پر بھی اپنے قریبی لوگوں سے قانونی مشاورت کی، بابر اعظم واٹس ایپ میسجز لیک ہونے پر قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتہائی بری پرفارمنس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے پوسٹ مارٹم کا فیصلہ کیا ہے۔

Recent Posts

پنجاب کابینہ نے عمران خان، دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مزید مقدمات کی منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…

4 mins ago

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کی ٹکٹوں کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

نیویارک(قدرت روزنامہ )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی…

5 mins ago

پشاور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج…

13 mins ago

اداکارہ ہانیہ عامر نے پہلی مرتبہ بھارتی گلوکار بادشاہ کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر…

14 mins ago

احسن اقبال یا سعدرفیق ن لیگ کا سیکریٹری جنرل کون ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن 28 مئی کو پارٹی کے نئے صدر کا…

24 mins ago

زندگی سے مایوس ورثا کو مغوی بیٹا 27 سال بعد کس کے تہہ خانے سے ملا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا میں ہر روز کوئی نہ کوئی نیا واقعہ رونما ہوتا ہے،…

32 mins ago