تربت یونیورسٹی کے طلبا کا احتجاج ختم، ہاسٹل سمیت جامعہ میں سیاسی و علمی تقریبات کی اجازت
تربت(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اور تربت یونیورسٹی انتظامیہ کے مابین مذکرات کامیاب۔ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے تربَت یونیورسٹی کے مسائل پر بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اور یونیورسٹی انتظامیہ کے مابین مذکرات کامیاب۔ بساک کا یونیورسٹی انتظامیہ کے طلبا و اساتذہ کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف دھرنا دو دن تک جاری رہا۔ یاد رہے کہ جامعہ میں طلباءکو کتب میلے سمیت دیگر تعلیمی و علمی پر جامعہ کے جانب سے رکاوٹوں کا سامنا تھا۔ پچھلے دنوں جامعہ بلوچستان کے پروفیسر کو جامعہ میں لیکچر سیشن سے روک دیا گیا تھا جس کے بعد بساک نے احتجاجی دھرنا دیا جو آج اپنے مطالبات کو منوانے میں کامیاب ہوا۔ جامعہ تربت نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے لکھا کہ جامعہ گیٹ پر باہر سے آئے طلباءو دیگر متعلقہ افراد کو ایس او پیز سے گزرنے کے بعد اجازت دی جائے گی۔ ہاسٹل سمیت جامعہ میں سیاسی و علمی تقریبات کی اجازت دی جائے گی۔ ہاسٹل میں جامعہ کے طلباءکو مخصوص اوقات میں اجازت دی جائے گی۔ تاہم بساک کے رہنماﺅں نے کہا کہ اگر ان مطالبات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تو تنظیم دوبارہ احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کااحتجاجی دھرنا اپنے مطالبات منوانے کے بعد کامیابی کے ساتھ ختم کرنے کا اعلان کیا۔