اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق ٹیسٹ کرکٹرمحمد یوسف کوپاکستان انڈر19 ٹیم کا ہیڈ کوچ مقررکردیا گیا ہے .
پی سی بی کی جانب جاری اعلامیہ کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹرمحمد یوسف پاکستان انڈر19 ٹیم کے ہیڈ کوچ ہونگے .
یاد رہے اس سے قبل وہاب ریاض کو قومی مینز سلیکشن کمیٹی کا چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا تھا .
پی سی بی اعلامیہ کے مطابق وہاب ریاض دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم کا انتخاب کریں گے .
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ٹیم ڈائریکٹر مقرر کرنے پر پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا شکریہ ادا کیا ہے .
تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے لیے نئی ذمے داری ادا کرنے پر فخر ہے اور پرجوش ہوں، چیلنجنگ ذمے داری دینے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں .
انہوں نے کہا کہ کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہوں، مل کر بہترین کارکردگی کی کوشش کریں گے اور کرکٹ مداحوں کو خوشیاں دیں گے .