وزیر خارجہ کا نیوزی لینڈ کے دورے کی منسوخی میں پڑوسی ملک کے ملوث ہونے کے خدشے کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے پیچھے پڑوسی ملک کے ملوث ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔ان کا کہنا تھا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو تماشائیوں کے بغیر میچ کی پیشکش کی گئی تھی، کیوی ٹیم کو بس کے بجائے کیوی ہیلی کاپٹر سے اسٹیڈیم پہنچانے کی آفر بھی کی تھی۔شاہ محمود قریشی نے کہا

کہ ہو سکتا ہے ان کے پاس کوئی معلومات ہو جو وقت کے ساتھ سامنے آجائے گی۔وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا ہو سکتا ہے کسی پڑوسی ملک نے پاکستان کو زک پہنچانے کے لیے کوئی ناٹک رچایا ہو لیکن فی الحال کوئی مصدقہ اطلاع سامنے نہیں آئی ہیں۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ سے کچھ دیر قبل سکیورٹی وجوہات کو جواز بناتے ہوئے اسٹیڈیم نہ جانے کا اعلان کیا جس کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز منسوخ ہو گئی۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیوزی لینڈ کی جانب سے اچانک دورہ کرنے کو سازش قرار دیا جبکہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے معاملے کو آئی سی سی میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

Recent Posts

ورلڈ لافٹر ڈے : کاجول نے مداحوں کیلئے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ) ورلڈ لافٹر ڈے کے موقع پر بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاجول نے…

12 mins ago

دانیہ شاہ کا عامر لیاقت کی وراثت لینے کیلئے وکیل کو 2 کروڑ روپے دینے کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری…

19 mins ago

وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین…

34 mins ago

صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے…

43 mins ago

گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی نیب میں طلبی…

55 mins ago

جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی کو…

1 hour ago