بلوچستان

آبائی زمینوں پر قبضے کیخلاف منجھو برادری کا پیدل لانگ مارچ سبی پہنچ گیا


سبی(قدرت روزنامہ)منجھو برادری کا آبای زمینوں پر ناجاز قبضے کے خلاف پیدل لانگ مارچ سبی پہنچ گیا , پیدل لانگ مارچ میں خواتین, بچے اور ضعیف العمر افراد بھی شامل ہیں, سابق ایم پی اے نصیرآباد نے زبردستی ہماری زمینوں پر قبضہ کرکے ہمیں اپنے آبای شہر سے نکال دیا ہے, منظور احمد منجھو ۔ تفصیلات کے مطابق منجھو برادری نے اپنی زمینوں پر ناجاز قبضہ کے خلاف سخت سردی میں خواتین اور بچوں کے ہمراہ نصیر آباد سے کوٹہ پیدل لانگ مارچ کر رہے ہیں۔ پیدل لانگ مارچ کا قافلہ ایک ہفتے کے بعد سبی پہنچ گیا. پیدل لانگ مارچ میں شامل خواتین اپنی زمینوں سے قبضہ چھڑانے کے لیے قرآن مجید اٹھائے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سابق ایم پی اے نصیرآباد میر عبدالغفور لہڑی اور اس کے بھایوں نے ہماری آبای زمینوں پر ناجاز قبضہ کرکے ہمیں اپنی زمینوں سے بے دخل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میر عبدالغفور لہڑی بااثر ہونے کی وجہ سے مقامی انتظامیہ ان کے خلاف کارروای کرنے سے گریزاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ہم نے پیدل لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا جس پر علاقے کے قبالی عمادین اور انتظامیہ کی جانب سے بااثر افراد کے خلاف کارروای کرنے اور زمینوں سے ناجاز قبضہ چھڑانے کی یقین دھانی پر ہم نے پیدل لانگ مارچ ختم کر دیا تھا لیکن ملزمان بہت ہی طاقتور ہیں۔ علاقای معتبرین اور انتظامیہ کی بات بھی نہیں سن رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ہم نے مجبور ہو کر دوبارہ سخت سردی میں خواتین اور بچوں کے ہمراہ لانگ مارچ کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مہنگای کے دور میں ہم کہاں جایں سابق ایم پی اے نصیرآباد نے ہماری زمینوں پر قبضہ کرکے ہمیں گھروں سے بھی نکال دیا ہے انہوں نے میڈیا کے نماندوں سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم غریب ہیں ہماری آواز حکام بالا تک پہنچانے والا کوی نہیں۔ میڈیا کے نماندوں سمیت سوشل ایکٹویسٹ, سیاسی و سماجی رہنماں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا ہماری آواز کو بلند کیا جائے تاکہ حکومت کے ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں تک ہماری آواز پہنچ سکے انہوں نے نگران حکومت بلوچستان, چیف جسٹس ہای کورٹ بلوچستان, قبالی سرداران سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ با اثر افراد سے ہماری زمینوں کا قبضہ واگزار کرا کر ہمیں ہماری زمینوں پر آباد کرایا جائے۔

متعلقہ خبریں