کھیل

فائنل میں شکست؛ شریاس ایر کی بہن کا بھائی کیلئے جذباتی پیغام وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر فائنل میں شکست کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کی بیویاں اور اہل خانہ ٹیم کو سپورٹ کرنے لگے۔
سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے پلئیر شریاس ایر کی بہن شریستا نے بھائی کو جذباتی انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ میرے بھائی اور اس کی ٹیم کے لیے ایک تعریفی پوسٹ!۔
پیاری ٹیم انڈیا، آسٹریلیا نے کپ جیتا لیکن آپ سب نے ہمارے دل جیت لئے مجھے اپنی ٹیم پر بہت فخر ہے، ہاں میرا دل ٹوٹ گیا ہے کیونکہ ہم فائنل ہار گئے لیکن بطور ٹیم کوشش کرنے پر آپ کا احترام کرتی ہوں، ہم پہلے سے زیادہ مضبوط واپس آئیں گے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ شریاس! میرے بھائی کی محنت کو کوئی نہیں جانتا جس نے یہاں تک پہنچنے کیلئے کتنی محنت کی! میں صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ مجھے آپ پر ناقابل یقین حد تک فخر ہے۔ کل ہمارا دن نہیں تھا لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم مضبوطی سے واپس آئیں گے۔
واضح رہے کہ شریاس ایر نے میگا ایونٹ میں بھارت کیلئے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 66.25 کی اوسط سے 530 رنز بنائے۔
دوسری جانب بھارتی فینز کی جانب سے آسٹریلوی کھلاڑیوں اور انکے اہلخانہ کو ریپ، نازیبا میسجز کے علاوہ سوشل میڈیا سائٹس پر انہیں مختلف طریقوں سے حراساں کیا جارہا ہے۔

🔴 LIVE: Sheikh Rasheed Meets Imran Khan in Adiala Jail | Press Conference at Supreme Court 🏛️🔥



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں