تحریک انصاف کا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ، تاریخ کا اعلان ہو گیا، چیئرمین تبدیل ہونے کے کتنے امکانات؟
لاہور (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تاریخ کا اعلان کر دیا .
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے چیئرمین عمران خان کی مشاورت سے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے یکم دسمبر کو پولنگ ہو گی .
بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پارٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین رہیں گے جس کے بعد کسی اور رہنما کے چیئرمین منتخب ہونے کا امکان ختم ہو گیا ہے . پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین کے علاوہ دیگر عہدوں پر انتخابات کرائے جائیں گے .
. .