شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
عدالتِ عالیہ نے ان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا غیر منصفانہ اور غیر قانونی قرار دے دیا۔
اس معاملے پر عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈی جی امیگریشن ایک ہفتے میں پی سی ایل سے شیریں مزاری کا نام نکال کر رپورٹ دیں۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ ڈی جی امیگریشن ایک ہفتے میں ڈپٹی رجسٹرار ہائی کورٹ کو رپورٹ دیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کی سفارش پر شیریں مزاری کا نام پی سی ایل لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔