یوٹیوب چینل لانچ کرنیوالی 85 سالہ دادی کی دھوم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت سے تعلق رکھنے والی 85 سالہ دادی نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کر دیا، جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں .
ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ان کی کئی ویڈیو وائرل ہیں جن میں مسز نشچل نامی خاتون اپنے منفرد انداز میں نوجوانوں کو کھانا پکانا سیکھاتی ہیں .


مسز نشچل نامی خاتون نے رواں سال ستمبر میں ’دادی کی رسوئی‘ کے نام سے یوٹیوب پر کوکنگ چینل لانچ کیا ہے جس پر وہ دیسی و پر دیسی کھانے بنانا سکھاتی ہیں .
ان کے چینل کی خاص بات یہ ہے کہ دادی نوجوان نسل کو صرف 90 سیکنڈز پر مشتمل مختصر ویڈیوز میں آسان تراکیب کی مدد سے کھانا پکانا سکھاتی ہیں .
زندہ دل مسز نشچل نے اپنے پوتے کے مشورہ پر یوٹیوب چینل کا آغاز کیا اور ان کے کھانا پکانے کے منفرد و دلچسپ انداز نے صارفین کی توجہ فوراً حاصل کر لی .
مختصر عرصے میں ان کے یوٹیوب چینل کے 76 ہزار سے زائد سبسکرائبرز ہیں .
اس کے علاوہ انسٹا گرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 8 لاکھ سے زائد ہے .

. .

متعلقہ خبریں