کوئٹہ: گرین بس کے کرایوں میں 10 روپے کا اضافہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں چلنے والی گرین بس سروس کے کرائے میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
کوئٹہ کی گرین بس سروس کے کرائے میں آج سے 10 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد کرایہ 30 روپے سے بڑھ کر 40 روپے ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ گرین بس سروس رواں سال اگست کے مہینے میں ہی بلیلی سے سریاب تک شروع کی گئی تھی۔
گرین بس سروس کے کرائے میں اضافے پر مسافروں کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد کرایوں میں اضافہ نامناسب ہے۔
مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ گرین بس سروس کا کرایہ 30 روپے برقرار رکھا جائے۔