منی لانڈرنگ ، جعلسازی ، رشوت کا الزام ، سعودی عرب میں 146 عہدیدار گرفتار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن (نزاھۃ) نے کہا ہے کہ جعلسازی، منی لانڈرنگ، اثر و نفوذ کے ناجائز استعمال اور رشوت کے الزام میں 146 عہدیداروں کو حراست میں لیا گیا ہے .
سعودی اخبار کے مطابق نزاھۃ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نومبر 2023 کے دوران 341 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ، جن عہدیداروں حراست میں لیا گیا ان کا تعلق داخلہ، انصاف، صحت، تعلیم، بلدیات و دیہی و آباد کاری امور اور زراعت کی وزاتوں سے ہے .


نزاھہ نے کہا کہ فوجداری قانون کے تحت 146 افراد کو حراست میں لیا گیا ان میں سے بعض کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے . زیرحراست افراد پر رشوت، اثر و نفوذ کے ناجائز استعمال، منی لانڈرنگ اور جعلسازی کے الزامات ہیں . پوچھ گچھ مکمل ہونے پر انہیں عدالت کے حوالے کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں