پیپلزپارٹی کا نواز شریف اور فضل الرحمان پر الیکشن میں تاخیر کے بہانے بنانےکا الزام

لاڑکانہ (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے نواز شریف اور فضل الرحمان پر الیکشن میں تاخیر کے بہانے بنانے کا الزام لگادیا۔

لاڑکانہ میں دوران پریس کانفرنس ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور فضل الرحمان بہانے بنا کر الیکشن میں تاخیر چاہتے ہیں،کیا مولانا فضل الرحمان کسی اور کے کہنے پر سیاست کر رہے ہیں؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کو پنجاب میں پذیرائی نہیں مل رہی، اس لئے وہ انتخابات سے گھبرا رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں میں تبدیلیوں کے خلاف عدالتی فیصلے ہونے کا کوئی ٹائم فریم نہیں دیا گیا، جس کی وجہ سے الیکشن تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں۔

نثار کھوڑو نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات کے فیصلوں کا ٹائم فریم مقرر کرے۔