گاڑی اور موٹرسائیکل مالکان پر بڑی پابندی عائد۔۔ تمام ڈرائیورز حضرات یہ خبر پڑھ لیں ،حکومت نے سخت حکم جاری کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ) سی ٹی او لاہور نے کورونا ایس او پیز پر عملدارآمد کرانے کیلئے ڈرائیونگ کرتے وقت ماسک لازمی قرار دیتے ہوئے بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے والوں کا چالان کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے بغیر ماسکڈرائیونگ پر چالان ٹکٹ جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ڈی ایس پیز اپنی نگرانی میں کام کراوئیں۔ سید حماد عابد نے بغیر ماسک لائسنس دفاتر اور کاغذات واپسی مراکز نہ آنے دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑی میں بغیر ماسک ایک شخص کا
چالان نہیں کیا جائے گا ،2 یا زائد افراد کے لیے ماسک ضروری ہے۔سی ٹی او سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ ایک موٹرسائیکل سوار ہونے پر چالان نہیں کیا جائے گا۔ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ 65 ہزار گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے چالان کئے جاچکے ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 12 مقدمات درج کئے گئے ۔اسی طرح 50 فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 1171گاڑیاں بند کیں جبکہ ایک لاکھ 16 ہزار موٹر سائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 22 ہزار 260رکشوں اور 10 ہزار سے زائد کاروں کو چالان ٹکٹ جاری کیا گیا۔

Recent Posts

ٹی 20 کرکٹ، بابر اعظم کو ویرات کوہلی اور روہت شرما کا ریکارڈ توڑنے کیلئے کتننے رنز درکار ہیں؟

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹی 20 انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کا…

14 mins ago

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت اچانک کیوں گرگئی؟ وجہ سامنے آگئی

لاہور(قدرت روزنامہ)گزشتہ 3 روز کے دوران برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 227 روپے…

21 mins ago

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے لاہور میٹرو کی آپریٹر کمپنی کو اضافی رقم دینے کی تجویز دے دی

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا، ماس…

27 mins ago

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اچانک بڑھ گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے اثرات تیل کی عالمی منڈی پر پڑنے…

38 mins ago

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، پوسٹ گریجوایٹ پروگرامز کی ڈیٹ شیٹ جاری

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2023 میں پیش کئے گئے ایم اے،…

49 mins ago

وزیراعلیٰ کے پی اگر چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، گورنر خیبر پختونخوا کا بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی اگر…

7 hours ago