رانا ثنا اللہ نے دانیال عزیز کی احسن اقبال پر تنقید کو ٹکٹ کا جھگڑا قرار دیدیا


لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنمارانا ثنا اللہ نے دانیال عزیز کی احسن اقبال پر تنقید کو ٹکٹ کا جھگڑا قرار دیدیا .
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ دانیال عزیز اس حلقے سےاویس قاسم اور احسن اقبال اپنے بیٹے احمد اقبال کو میدان میں اتارنا چاہتے ہیں،ٹکٹ کا فیصلہ عمر کی بنیاد پر نہیں جیتنے کے امکانات پر ہوتا ہے،مسئلہ مہنگائی تھا تو دانیال عزیز 16ماہ کی حکومت کے دوران کیوں خاموش رہے؟
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نےاپنے غرور اور تکبر میں 9مئی کی حرکت کی،اگر تمہارے خلاف کوئی سازش ہوئی ہے تو وہ سازش کرنے والے تم خود ہو،ان کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن پوری طرح الیکشن کیلئے تیار ہے،جے یو آئی سے انتخابی اتحاد زیرغور نہیں، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے تیار ہیں،قوم ہمیں ہی مینڈیٹ دے گی پھر ہم ملک کو بحران سےنکالیں گے .


رانا ثنا اللہ نے کہاکہ آڈیو لیکس میں ان کے لیڈرز نے جن اداروں کی طرف جانے کی ہدایت دی اسی طرف گئے،اس نے کہا تھا کہ اگر میں گرفتار ہو جاؤں تو فلاں فلاں جگہ جا کر حملہ کرنا ہے،ان کاکہناتھا کہ اسےجیل میں روز دیسی مرغی گھی میں بنا کر دی جارہی ہے، کھانےسے پہلے وہ چیز دی جاتی ہے جس کے بارے میں نے کہا تھا نہیں دیں گے .

. .

متعلقہ خبریں