سعودی عرب نے نئے ویزہ قوانین متعارف کرا دیئے

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے غیرملکی ورکرز کے لیے نئے ویزہ قوانین متعارف کرا دیئے۔

نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق سعودی وزارت برائے انسانی وسائل کی طرف سے ’مساند‘ نامی ایک پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے۔ یہ ایک ایسا جامع نظام ہے، جس کے ذریعے ورکرز اپنے حقوق و فرائض اور دیگر سروسز کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
اس نظام کے ذریعے ویزہ کی درخواست سے لے کر بھرتی کی درخواست تک اور ورکرز اور ملازمت دہندگان کے مابین تعلق تک کی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔نئے قوانین کے تحت ویزہ کے قواعد و ضوابط مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔ اب ورک ویزہ کے لیے عمر کی حد 24سال کر دی گئی ہے۔
نئے قوانین کے تحت سعودی شہری، خلیجی ممالک کے شہری، سعودی شہریوں کی غیرملکی بیویاں اور ان کی مائیں اور سعودی پریمیم ریزیڈنسی پرمٹ کے حامل لوگ غیرملکیوں کو بطور گھریلو ملازم ملازمت پر رکھ سکتے ہیں۔
مزید برآں ہاﺅس کیپرز، ڈرائیورز، ہاﺅس میڈز، صفائی ورکرز، باورچی، گارڈز، کسان، درزی، نرسز، ٹیوٹرز اور بچوں کے لیے آیاکی کیٹیگریز میں غیرملکیوں کو بطور گھریلو ملازم نوکری دی جا سکتی ہے۔مساند ان ملازمین کی تنخواہ کی منتقلی اور دیگر معاملات میں بھی انتہائی اہم کردار کا حامل نظام ہے۔

Recent Posts

چمن میں 8ماہ سے دھرنا جاری ‘ حکومت بے خبر ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان اعلان کے باوجود مذاکرات کیلئے نہ جاسکے

8 ماہ میں وفاقی حکومت کا کوئی نمائندہ چمن نہیں گیا چمن (قدرت روزنامہ)چمن میں…

14 mins ago

کمسن طالب علم کے اندھے قتل کا معمہ حل — قتل میں ملوث 3 افراد کو گرفتار اور آلہ قتل برآمد کرلیا.اسٹنٹ کمشنر اکرم حریفال کی پریس کانفرنس

مستونگ(قدرت روزنامہ)اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمداکرم حریفال نے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ…

30 mins ago

ہالی ووڈ جوڑی جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز اور اداکار بین…

48 mins ago

گرمی ہماری شکلیں ہمارے شناختی کارڈ سے ملانے کی پوری کوشش کررہی ہے، عمران عباس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خوبصورتی کے متعدد ایوارڈز اپنے نام کرنے والے پاکستانی خوبرو اداکار و…

1 hour ago

ایران میں ’شیطان نیٹ ورک‘ پر چھاپا، 250 افراد گرفتار

ایران (قدرت روزنامہ)ایران میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ’شیطان پرست نیٹ ورک‘ کے…

1 hour ago