نگراں وزیراعظم کی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ میں سیریز جیتنے پر مبارکباد
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے والی ایشیائی ویمن کرکٹ ٹیم بن گئی ہے۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین کھلاڑی کسی طرح بھی مردوں سے پیچھے نہیں ہیں، اسی طرح محنت کرتی رہیں تو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ بھی اپنے نام کر جائے گی۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹرز اور ان کے اہلخانہ کو اس کامیابی پر مجھ سمیت پوری قوم کی مبارکباد۔
واضح رہے کہ دوسرے ویمن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 10 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں دو۔صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔