منظور پشتین پر فائرنگ اور گرفتاری قابل مذمت ہے، فوری رہا کیا جائے، پی ٹی ایم


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چمن میں منظور پشتین پر فائرنگ اور گرفتاری کیخلاف کوئٹہ میں پی ٹی ایم کارکنان کا احتجاج۔ پی ٹی ایم کارکنان نے کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے منظور پشتین پر فائرنگ اور گرفتاری کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مظاہرین نے کہا کہ منظور پشتین چمن دھرنے میں خطاب کے بعد تربت میں جاری دھرنے میں اظہار یکجہتی کیلئے جارہے تھے کہ چمن میں ان پر فائرنگ کی گئی اور گرفتار کرلیا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ منظور پشتین پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات اور فوری رہا کیا جائے۔