تربت دھرنے کو پاکستان مخالف قوتوں نے یرغمال بنا رکھا ہے ، مارچ کرنے والوں کو دہشتگردوں کا سہولت کار سمجھا جائیگا،جان اچکزئی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تربت،دہشت گردوں کیلئے مارچ کرنیوالوں کو دہشتگردوں کا سہولت کار سمجھا جائیگا نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیلئے لانگ مارچ عوام کی خیر خواہی نہیں ، لانگ مارچ کی دھمکی دینے والے کھبی نہتے مزدروں‘ محنت کشوں کے قتل پر کیوں نہیں نکلےوزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ تربت میں جس شخص کیلئے دھرنا دیا گیا ہے اس نے از خود 11 دہشتگرد حملوں کا اعتراف کیا ہے،تربت میں مارے جانیوالے شخص کے قبر پر کس کالعدم تنظیم کے جھنڈے بنائے گئے ‘ یہی تو اسکی دہشتگرد ہونیکا ثبوت ہے انکا مزید کہنا تھا کہ تربت میں مارا جانے والا شخص قانون نافذ کرنیوالے ادرے کے مقابلے میں مارا گیا ہے ‘لواحقین کے مطالبہ پر تحقیقاتی کمیٹی بھی بنائی گئی ہے جان اچکزئی نے مزید کہا ہے کہ تربت دھرنے کو پاکستان مخالف قوتوں نے یرغمال بنا رکھا ہے پاکستان کو بدنام کرنیکی سازشیں کھبی کامیاب نہیں ہونگی ریاست عوام کی خیر خواہی ‘ خوشحالی ‘ ترقی کیلئے پرعزم ہے ریاست دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو برداشت نہیں کرے گی چاہے یہ گروہ جتنی بھی ہمدردی پیدا کرنا چاہیں ‘ بلوچستان کو آگے بڑھنا ہے اور اسے انتہا پسندی، بنیاد پرستی اور تشدد سے پاک کیا جائے گادہشت گردوں کیلئے مارچ کرنیوالوں کو دہشتگردوں کا سہولت کار سمجھا جائیگا دہشت گردوں کے سہولت کاروں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا