پیپلز پارٹی نے بلوچستان کے 6سرکردہ سیاست دانوں کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی نے بلوچستان کے 6بڑے الیکٹیبلز سے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی ۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کے 6بڑے الیکٹیبلز جن میں سرداریارمحمدرند، میر خالد خان لانگو، سردارصالح بھوتانی ،میر جان محمد جمالی اورعمر خان جمالی کو پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دیدی ۔پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماءنواب ثناءاللہ زہری نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا پیغام بھیجوا دیا اور ان کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کریں ذرائع کے مطابق ان تمام الیکٹیبلز نے پیپلزپارٹی میں شمولیت سے متعلق مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہیں تاہم میر عبدالقدوس بزنجو نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے ۔