190ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس ؛ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 13دسمبر تک توسیع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 13دسمبر تک توسیع کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 190ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی،سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی عدالت پیش ہوئے،نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی اور وکیل سردار لطیف کھوسہ بھی پیش ہوئے،عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 13دسمبر تک توسیع کردی۔