نواز شریف اور چوہدری شجاعت کے درمیان ملاقات ختم
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کے درمیان ملاقات ختم ہو گئی۔
ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی جس میں ملکی سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف، مریم نواز، رانا ثناء اللّٰہ، ایاز صادق اور اعظم نذیر تارڑ بھی نواز شریف کے ہمراہ تھے۔
چوہدری وجاہت حسین، سالک حسین اور شافع حسین شامل ملاقات میں موجود تھے۔
نواز شریف 15 سال بعد ملاقات کے لیے چوہدری شجاعت کی رہائشگاہ گئے تھے۔