اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ کی مساجد میں اب خواتین بھی نماز پڑھ سکیں گی، اس مقصد کیلئے مساجد میں ان کیلئے علیحدہ جگہ مختص کی جائے گی۔
مساجد میں خواتین کے لیے جگہ مختص کرنےکا فیصلہ وزیرقانون و اوقاف عمر سومرو کی صدارت میں محکمہ اوقاف کے اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں صوبے کی مساجد و مدارس کی رجسٹریشن اورخواتین کی مختص کرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
صوبائی وزیر اوقاف عمرسومرو کا کہنا تھاکہ محکمہ اوقاف کی77مساجد میں خواتین کے لیے جگہ مختص کی جائے گی۔
اس حوالے سے انگریزی،اردو، سندھی اور گجراتی زبانوں میں آگاہی مہم بھی چلائی جائےگی۔
وزیر قانون اور اوقاف نے مزید کہا کہ رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مساجد کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کےعمل کو تیزکیا جائے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ نے جسٹس محسن اختر کیانی کے خط پر توہینِ عدالت…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کو جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی طور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف )نے نئے بیل آئوٹ پیکیج کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آٹو انڈسٹری کی جانب سے حکومت کو آئندہ مالی سال 2024-25 کے…
ممبئی (قدرت روزنامہ) انڈین پریمئیر لیگ جہاں تنازعات کے ساتھ جاری ہے، وہیں اب ممبئی…
کراچی(قدرت روزنامہ) گھر میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکےسے بچوں اور خواتین سمیت…