سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان


کراچی (قدرت روزنامہ) سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 300 سے زائد پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق بازارِ حصص میں ٹریڈنگ کے دوران 370 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 65 ہزار 915 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور تاریخ میں پہلی مرتبہ انڈیکس 66 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔