اسلام آباد ہائیکورٹ؛ سائفر ٹرائل کورٹ کے چالان کی نقول تقسیم کرنے کا حکم چیلنج
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سائفر ٹرائل کورٹ کے چالان کی نقول تقسیم کرنے کا حکم چیلنج کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے نقول تقسیم کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا،سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ کے ذریعےاپیل دائر کی،درخواست میں آفیشل سیکرٹ عدالت کے 4دسمبر کے حکم نامے کو منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔